ہر غیر معمولی "خواب دیکھنے والے" کو خراج تحسین

2023/10/22 15:37:16
شیئر:

ہانگ چو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کا آغاز  22 اکتوبر کو ہو گا اور  یہ گیمز  28 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ایشیا میں  خصوصی افراد  کے  کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ  میں  اس بار  حصہ لینے والے ممالک، ایتھلیٹس اور کھیلوں کے مقابلوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 ایشین پیرا گیمز نہ صرف کھیلوں کا ایک ایونٹ ہے بلکہ انسانی جذبے کی طاقت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک شاندار تقریب بھی ہے۔ ایشین پیرا گیمز کے دوران ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے پیراولمپکس ایتھلیٹس  جب  ان مقابلوں  میں  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے  تو  دنیا بھر میں  موجود دیگر افراد کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب بھی  ملے گی۔ آئیے   ،ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔