پاک چین موسمیاتی مشاہدے کے اسٹیشن کی تعمیرکا کام اس ماہ مکمل ہو جائے گا

2023/10/23 18:47:34
شیئر:

رواں ماہ کے آخر میں چین اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر  گوادر پورٹ پر موسمیاتی مشاہدے کے لیے تعمیر کیے جانے والے  اسٹیشن کا تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا ۔

 چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے موسمیاتی  مشاہدہ  مرکز کے بیس آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر تاؤ فا کا کہنا ہے کہ اس وقت سائٹ سلیکشن کا کام پاکستانی فریق کے ساتھ  مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے اور توقع  ہے کہ آٹومیٹک ویدر اسٹیشن کی تعمیر رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد  پاکستانی ٹیم کو عملے اور تکنیکی معاونت سے متعلق کام کی تربیت دی جائے گی۔

 خیال رہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں چین نے ایشیا، افریقہ اور اوقیانوسیہ کے 40 سے زائد ممالک اور خطوں کو تقریبا 800 سیٹ اور 15 ہزار سے زائد موسمیاتی آلات فراہم کیے ہیں۔