مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون کا دورہ مصر

2023/10/23 19:31:30
شیئر:

 22 اکتوبر  ، مشرق ک وسطی کے معاملے پر  چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے مصر کے دورے اور  فلسطین اسرائل تنازعے  پر قاہرہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران مصری وزارت خارجہ کے دفتر  میں  مصر کے فلسطینی امور کے معاون وزیر اسامہ سے ملاقات کی۔

 ژائی جون نے کہا کہ چین سربراہ اجلاس کی میزبانی میں مصر کی عظیم کوششوں اور اہم تعاون کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غزہ میں انسانی امداد کی راہداری کھولنے میں مصر کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ مسئلہ فلسطین پر چین اور مصر کا موقف یکساں ہے اور چین بین الاقوامی برادری میں مشترکہ فورس کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے مصری فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مسئلہ فلسطین جلد از جلد سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آسکے۔