فلپائن میں چینی سفارت خانے کا فلپائن کے بحری جہاز کے رینائی چٹان کے پانیوں میں داخل ہونے پر فلپائن سے سخت احتجاج

2023/10/23 15:26:20
شیئر:

 

23 اکتوبر کو فلپائن میں چینی سفارت خانے نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلپائن میں چینی سفارت خانے کے چیف مشن آفیسر منسٹر کونسلر چو  زی یونگ نے فلپائن کے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری اور ایشیا پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر  آئرین سے ملاقات کی جس میں  22 اکتوبر کو رینائی چٹان کے پانیوں میں فلپائنی بحری جہاز کی قانون کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا گیا اور  اس معاملے پر  شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیاگیا ۔

چو نے اس بات پر زور دیا کہ رینائی چٹان چین کے نان شا جزائر کا حصہ ہے اور یہ چینی سرزمین ہے۔ چین نے ایک بار پھر فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے خدشات پر توجہ دے، اپنے وعدوں پر قائم رہے،اشتعال پیدا کرنا اورخطرناک اقدامات کرنا بند کرے، چین کے خلاف بلا اشتعال حملے اور بہتان تراشی بند کرے  اورجنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور خطے کے ممالک کے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ۔