اسرائیل -فلسطین تنازع ، دونوں جانب سے حملے جاری

2023/10/23 10:32:12
شیئر:

22 اکتوبر  کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے  جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری رکھاہے۔

 خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ۲۲ اکتوبر کو  اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی  پر  ایک مارکیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری طرف  حماس نے بھی اسرائیل پر راکٹ حملوں  کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو  حالیہ تنازع کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کے بعد سےحماس نے اسرائیل پر 7400 سے زائد راکٹ داغے ہیں۔