فلسطین-اسرائیل تنازع میں ہلاکتوں کی تعداد 6500سے زائد ، امداد سمندر میں قطرے کے برابر ہے

2023/10/24 10:45:53
شیئر:

7 اکتوبر سے فلسطین - اسرائیل  تنازع کا  نیا دور شروع ہوا تھا  جو اب تک جاری ہے۔ 23 اکتوبر  تک  تنازع کے حالیہ دور میں  دونوں اطراف سے 6,500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ 23 اکتوبر کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس اور  فلسطینی اسلامی جہاد کے تقریباً 320 اہداف پر حملے کیے۔

 حماس نے 23 اکتوبر  کو اسرائیل پر راکٹ حملے جاری رکھے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا کہ اس نے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

 دوسری جانب  23 اکتوبر کو  امدادی سامان کی تیسری کھیپ  غزہ میں داخل ہوئی لیکن اب تک موصول ہونے والا امدادی سامان  غزہ  کے لیے  سمندرمیں  قطرے کے برابر  ہے ۔ امدادی سامان میں  ادویہ، خوراک اور پانی شامل ہے لیکن غزہ میں ایندھن کی  قلت کو ابھی تک دور نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایندھن کی کمی اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل جاری  فضائی حملوں نے مقامی طبی اداروں کو تباہی کی جانب  دھکیل  دیا ہے۔