فلسطین- اسرائیل تنازع کے حالیہ دور میں اب تک 7200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2023/10/25 11:13:28
شیئر:

فلسطین کے محکمہ صحت نے 24 اکتوبر کو بتایا کہ فلسطین- اسرائیل تنازع کے حالیہ دور میں   5,886 فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں غزہ کی پٹی میں 5،791 سے زائد افراد ہلاک اور 16،000 سے زائد  زخمی ہوئے ہیں جبکہ  مغربی کنارے میں 95 افراد ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 اس سے قبل 'یروشلم پوسٹ' نے اسرائیلی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا تھا کہ 18 اکتوبر کی  سہ پہر تک  1400 سے زائد اسرائیلی اور غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 اب تک فلسطین- اسرائیل تنازع کے حالیہ دور میں دونوں اطراف سے 7200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  24 اکتوبرکو یونیسیف  کی جانب سے  دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ   فلسطین- اسرائیل تنازع کا حالیہ دور شروع ہونے کے بعد سے  غزہ کی پٹی میں 2,360 بچے ہلاک اور 5،364 بچے زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 30 سے زائد اسرائیلی بچے ہلاک ہو  ئے  ہیں۔