انتونیو گوتریس کا اسرائیل کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر جوابی بیان

2023/10/26 15:27:25
شیئر:

  

مقامی وقت کے مطابق 25  تاریخ کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر  ا یک جوابی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا  ہے کہ  24 اکتوبر  کو سلامتی کونسل میں ان کی تقریر کی غلط تشریح کی گئی۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ  وہ  اپنی تقریر میں حماس کے حملے کا دفاع کر رہے  تھے ۔

 24  اکتوبر  کو اپنی تقریر میں انتونیو گوتریس نے رواں ماہ کی 7 تاریخ کو حماس کے حملے کی مذمت کی لیکن اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس  حملہے کی وجہ   56 سالوں سے  فلسطینی عوام  پر قبضہ  اور سنگین انسانی صورتحال ہے ۔  اس تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ کوہن نے گوتریس کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات منسوخ کردیے  تھے اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب  نے انتونیو گوتریس  سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔