چین پاکستان ارتھ سائنس ریسرچ سینٹر کا اسلام آباد میں افتتاح

2023/10/26 15:50:44
شیئر:

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے  چائنہ پاکستان ارتھ سائنس ریسرچ سینٹر کا باضابطہ افتتاح اسلام آباد میں ہوا۔

حالیہ برسوں کے دوران، چین نے قدرتی آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے اور وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ چین کی کامیابیاں ان شعبوں میں پاکستان کی صلاحیتوں اور مہارت کو بڑھانے کے لیے اہم حوالہ جات کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد میں قائم اس سینٹر کی بنیادی توجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری  کےساتھ ساتھ قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی، اور بگڑتے ہوئے ماحول سے نمٹنے پر مرکوز ہوگی۔

چین پاکستان ارتھ سائنس ریسرچ سینٹر کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، زمینی سائنس کی منظم تحقیق اور سائنسی وتعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس سینٹر کے حتمی اہداف بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی ترقی کے لیے سائنسی فیصلے اور انجینئرنگ تکنیکی مدد فراہم کرنا ہیں۔

سال 2019 میں اپنی ابتدائی منصوبہ بندی کے بعد سےچین-پاکستان ارتھ سائنس ریسرچ سینٹر نے دونوں ممالک کی بہترین تکنیکی مہارت کو جمع کیا ہے۔ حاصل کیے گئے اہم سنگ میل میں سی پیک کے 

منصوبوں  کے علاقوں  میں قدرتی آفات کے جامع سروے، مربوط خطرات کے جائزے، اور آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔