امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کا تماشہ ختم ہو گیا؟

2023/10/27 15:39:32
شیئر:

25 اکتوبر کو ، ریپبلکن کانگریس مین مائیک جانسن کو امریکی ایوان نمائندگان کا نیا اسپیکر منتخب کیا گیا۔ جانسن کو مین اسٹریم اسٹیبلشمنٹ اور ریپبلکن پارٹی کے اندر انتہائی قدامت پسند دونوں کی حمایت حاصل ہیں۔ اس کی  ایک وجہ یہ  ہے کہ جانسن صرف 6 سال تک ایوان کے رکن رہے ہیں. عام طور پر، امریکی ایوان نمائندگان کا اسپیکر ایوان نمائندگان میں اوسطاً 18 سال تک خدمات انجام دیتا ہے۔ اس لئے  ، جانسن کو میڈیا نے "140 سال سے زیادہ عرصے میں امریکہ میں ایوان نمائندگان کا سب سے ناتجربہ کار اسپیکر" بھی کہا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ تمام دھڑے اپنے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے جانسن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

اب  پہلا چیلنج یہ ہے کہ کیا جانسن ریپبلکن پارٹی کو  متحد  کر سکتے ہیں؟ ایوان نمائندگان کے  یہ نئے اسپیکر، جو انتہائی قدامت پسند سیاسی حیثیت رکھتے ہیں، کا سب سے اہم کام  مختلف دھڑوں کے درمیان تعاون  اور داخلی تقسیم  کو دور کرنا ہے۔ بصورت دیگر ریپبلکن پارٹی کا مستقبل داؤ پر لگ جائےگا۔

 

اہم بات یہ ہے کہ ایک طویل عرصے سے امریکہ میں کچھ گہرے مسائل "جمہوری سیاست" کے شاندار لبادے میں چھپے ہوئے  ہیں۔ تاہم اسپیکر کی واپسی اور انتخاب کے اس بے مثال تماشے نے امریکی سیاست میں زوال کے تاثر کو عوام میں تازہ کر دیا ہے۔ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے ناطے امریکی سیاست دانوں میں ملکی مسائل کو حل کرنے کی بہترین صلاحیت ہونی چاہیے لیکن آج کچھ سیاستدانوں کی سب سے بڑی مہارت مسائل پیدا کرنا ہے۔اس سے نہ صرف نوجوان امریکیوں کے لیے ایک بری مثال قائم ہوتی ہے بلکہ ملک بھر کی انتظامی صلاحیت بھی مفلوج ہوتی ہے۔ اور امریکہ کے وہ اتحادی، جو امریکہ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں اور "امریکہ کو حمایتی کے طور پر استعمال کرتے ہیں"، انہیں بھی بیدار ہونا چاہئے؟