قاہرہ میں "تہذیبوں کا سفر نامی خصوصی نمائش کا آغاز

2023/10/27 17:01:29
شیئر:

26 اکتوبر کو  ، چائنا میڈیا گروپ  کی  "تہذیبوں کا سفر " عالمی ٹور نمائش - مصر خصوصی نمائش" کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کے مرکزی شعبہ تشہیر  کے نائب سربراہ  اور سی ایم جی  کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں مصر میں چینی سفارت خانے کے نمائندے اور مصر کے ثقافتی اور میڈیا حلقوں کے متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ "تہذیبوں کا سفر " عالمی ٹور نمائش - مصر خصوصی نمائش" کا اہتمام سی ایم جی کے مشرق وسطیٰ دفتر اور مصر میں چینی ثقافتی مرکز نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ یہ خصوصی نمائش 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گی۔