امریکی وزیر خارجہ کا یوکرین کے لیے 150 ملین ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا اعلان

2023/10/27 10:42:05
شیئر:

26 اکتوبر کو  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ یوکرین کو 150 ملین ڈالر کا نیا  امدادی پیکج  فراہم کیا جائے گا. 

اطلاعات کے مطابق اس امداد میں یوکرین کی فضائی دفاع کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے   کے لیے اضافی اینٹی ایئرکرافٹ گولہ بارود  شامل ہے۔ اس کے علاوہ توپ خانے کا گولہ بارود اور اینٹی آرمر ہتھیار بھی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ سال فروری میں یوکرین کے بحران میں اضافے کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کو بڑی تعداد میں فوجی امداد فراہم کی ہے۔ روس نے امریکہ پر یوکرین کے بحران کی آگ میں ایندھن ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔