25اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سے ملاقات کی ۔ نیوسم کے دورہ چین کا ایک اہم مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے ساتھ تعاون کا حصول ہے۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چین کے ساتھ تعلقات کو سب سے اہم اور بنیادی تعلقات کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
کیلیفورنیا ،امریکہ میں اہم ترین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے مراکز میں سے ایک ہے. میڈیا کی جانب سے اب تک جاری کردہ تفصیلات سے علم ہوتا ہے کہ نیوسم سائنسی اور تکنیکی تعاون میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں ۔ نیوسم چین- امریکہ تعلقات کی معقول اور عملی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ امریکہ اسمتھ کالج کی اسکالر سارہ نولینڈ نے کہا کہ نیوسم کاحالیہ دورہ ، چین کے دورے پر غور کرنے والے دیگر امریکی گورنرز پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس سے ان لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے جو چین کے ساتھ رابطے کے مزید ذرائع کھولنا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے مقامی تعامل نے چین اور امریکہ کے تعلقات کی بہتری اور ترقی کوبھی مثبت توانائی فراہم کی ہے۔
نیوسم کے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر 26 جولائی کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے ۔ اس سال جون سے متعدد سینئر امریکی عہدیدار وں نے چین کا دورہ کیا ہے ، اور یہ اس کے بعد کسی اعلیٰ سطحی چینی عہدیدار کا امریکہ کا پہلا خصوصی دورہ ہے۔
،