اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا فلسطین اسرائیل تنازع پر ہنگامی خصوصی اجلاس کا دوبارہ انعقاد

2023/10/27 15:35:54
شیئر:

26 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین اسرائیل تنازع پر 10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا دوبارہ انعقاد کیا، توقع ہے کہ دو روزہ اجلاس کے دوران 100 سے زائد نمائندے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اسی دن اپنی تقریر میں کہا کہ وہ شہریوں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس اجلاس کو ایک موقع کے طور پر لیں اور نفرت کے شعلوں کو مزید نہ بھڑکایا جائے، تمام ممالک  انسانی جانیں بچانے اور تشدد کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر منصور نے کہا کہ غزہ میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے بلکہ تمام فلسطینی عوام پر اندھا دھند حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے اردن نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی اقدامات کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا اور اسرائیلی عوام کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔