⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠فلسطین اسرائیل تنازع دو طرفہ ہلاکتوں کی تعداد 8,830 سے متجاوز

2023/10/28 16:25:38
شیئر:

27 اکتوبر تک، فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حالیہ سلسلے میں دو طرفہ ہلاکتوں کی تعداد 8,830 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسی روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل سے متعلق قراردادوں کے مسودے پر ووٹنگ ہوئی۔ قرارداد کے مسودے کو اردن سمیت 48 سے زائد ممالک نے پیش کیا تھا۔ اس مسودے میں فوری طور  پر پائیدار جنگ بندی کے نفاذ، غزہ کی پٹی میں شہریوں کو بنیادی اشیا اور خدمات کی فوری فراہمی، شہریوں اور بین الاقوامی اداروں کے تحفظ اور فلسطینی شہریوں اور اقوام متحدہ کے لیے اسرائیل کے مطالبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسودہ قرارداد کے  حق میں 120 ووٹ جبکہ  مخالفت میں 14 ووٹ آئے ، 45 ارکان غیر حاضر رہے یوں یہ قرار داد دو تہائی اکثریت کے منظور کرلی گئی ۔ امریکہ، اسرائیل اور دیگر نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا۔

 اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے چیف ترجمان ڈینیئل ہیگلی نے ستائیس اکتوبر کی شام کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اس رات زمینی فوجی کارروائیوں کو وسعت دے گی۔ فلسطینی اخبار القدس اور دیگر ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ستائیس تاریخ کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حالیہ تنازع کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ پرتشدد فضائی حملے شروع کیے ہیں  جبکہ فلسطینی مسلح افواج نے غزہ کی پٹی سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 28 اکتوبر کو اسرائیل کی دفاعی افواج اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان بیت حنون اور شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں ہیں۔

 فلسطینی اخبار "القدس الشریف" کی ستائیس تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اسی رات اعلان کیا کہ مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع ہونے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں تنظیم کا اپنی ٹیم سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے 27 اکتوبر کو ای بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا غزہ کی پٹی میں اپنے عملے اور دیگر مقامی انسانی شراکت داروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او  نے تمام شہریوں کے فوری تحفظ اور غزہ کی پٹی تک انسانی رسائی کو یقینی بنانے پر زور دیاہے۔