⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی برادری کے مضبوط مطالبے کی عکاسی کرتی ہے،اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب

2023/10/28 16:59:58
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے 27 اکتوبر  کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی خصوصی اجلاس میں فلسطین اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر قرارداد کی منظوری کے بعد کہا کہ چین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے، جو رکن ممالک کی بھاری اکثریت کی جانب سے جنگ بندی  کے مطالبے کی عکاسی کرتا ہے۔ چین مسئلہ فلسطین پر  عرب اور اسلامی ممالک کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس  کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

چانگ جون نے کہا کہ شروع سے ہی چین نے واضح طور پر عام شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور حملوں کی مخالفت اور مذمت کی ہے اور  جلد از جلد جنگ بندی  پرزور دیا ہے۔ چین غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، انسانی امداد کی راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتا ہے اورغزہ پٹی کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرتا ہے۔

 چانگ جون نے نشاندہی کی کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کا بنیادی راستہ 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد مملکت فلسطین کے قیام میں مضمر ہے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور اسے مکمل خودمختاری حاصل ہو۔ بین الاقوامی برادری کو بحران  کے  نئے دور پر کنٹرول کرنے میں دو ریاستی فارمولے پر قائم رہتے ہوئے  اس مقصد  کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ طے کرنا ہوگا۔