فرانسسی صدر کے مشیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے

2023/10/28 16:27:57
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے ستائس اکتوبر کو اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی خارجہ کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای کی دعوت پر فرانس کے صدر کے مشیر خارجہ جین کلاڈ بیون انتیس تا تیس اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے اور چین فرانس اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔