یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں طے پایا ہے کہ منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے مفادات یوکرین کی حمایت کے لیے استعمال کئے جائیں گے

2023/10/29 15:46:10
شیئر:

27 اکتوبر کو روسی نیوز ایجنسی طاس سے ملی اطلاعات کے مطابق یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سربراہی اجلاس میں طے پایا ہے کہ منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے مفادات کیف کی حمایت کرنے کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سربراہی کانفرنس میں یوکرین کے لیے مالی امداد پر اتفاق رائے حاصل نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے کو یورپی یونین ترجیج دیتا ہے۔

ذرائع کے  مطابق بیلجیم ، ہنگری ، سلواکیہ اور یورپی یونین کے دوسرے کئی ممالک نے یوکرین کو موجودہ بجٹ سے زائد اضافی امداد فراہم کرنے کی تجویز  کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے اول  نائب مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے 27 تاریخ کو  سلامتی کونسل میں یوکرین کے مسئلے سے متعلق اجلاس میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے کیف کو دئے گئے ہتھیاروں کے بیس فیصد  بلیک مارکیٹ میں داخل ہوچکے ہیں۔ امریکہ یوکرین تصادم سے استفادہ کرتے ہوئے پیسے کمانے کی کوشش کررہا ہے ۔ کیونکہ  ہتھیار بنانے والے اداروں نے  کیف کو فراہم کرنے والے  ہتھیاروں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔روسی مندوب نے مزید کہا کہ متعدد شواہد موجود ہیں کہ یوکرین کے عہدے دارے انسانی ہمدردی کے لیے ملنے والا سازوسامان  فروخت کررہے ہیں۔