سوڈان میں تقریباً ۳۰ لاکھ بچے بے گھر ہوگئے ہیں، یونیسف

2023/10/30 15:48:01
شیئر:

یونیسف سے 29 اکتوبر کو ملی اطلاع کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم میں تقریباً 30 لاکھ بچے بے گھر ہوگئے ہیں۔ یونیسف نے خبردار دیا کہ سوڈان میں کم از کم 7 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کے شکار ہیں، جن کی عمر چھ سال سے بھی کم ہے۔ سوڈان میں مسلسل  تصادم کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ بچے گھروں سے بھاگ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تصادم کی وجہ سے سوڈان میں 59 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں، اور آدھی آبادی کو انسانی ہمدردی کے تحت امداد کی ضرورت ہے۔