فلسطین اسرائیل تنازعہ جاری

2023/10/30 09:33:54
شیئر:

رواں ماہ کی 7 تاریخ کو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز  سے اب تک دونوں جانب 9,510 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں غزہ کی پٹی میں 8,005 افراد شامل ہیں اور ان ہلاکتوں میں  3،342 بچے  بھی  ہیں۔

تازہ  اطلاعات کے  مطابق  29 اکتوبر کی رات سے 30 اکتوبر  علی الصبح تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے جاری رکھے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں نیٹ ورکس اور مواصلاتی نظام ایک بار پھر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

 مصر کے قاہرہ نیوز چینل کے مطابق 29 اکتوبر کو  امدادی سامان  کے  47 ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اسے غزہ کی پٹی میں امداد کی ایک نئی کھیپ موصول ہوئی ہے۔  خبر رساں ادارے رائٹرز کی 29 تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی فریق کے ساتھ رابطے کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے اسی دن کہا تھا کہ اسرائیل آنے والے دنوں میں غزہ کی پٹی میں مزید انسانی امداد  کے داخلے کی اجازت دے گا۔

 غزہ کی پٹی کے محکمہ داخلہ کے ایک ترجمان نے 29 اکتوبر  کو اپنے ایک بیان میں  کہا کہ اسرائیل اب بھی غزہ کی پٹی میں پانی کی فراہمی روک رہا ہے اور  بجلی  منقطع کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو  ہسپتالوں، پینے کے پانی کو صاف کرنے والے پلانٹس، ریسکیو گاڑیوں اور دیگر   روزم مرہ ا مور  کے لیے ایندھن کی اشد ضرورت ہے۔

 مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اور تعمیراتی ادارے کے مطابق 29 اکتوبر تک فلسطین اسرائیل تنازعے کے آغاز کے بعد سے ایجنسی کے 59 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔