چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو توقعات سے بھرپور ہو گی

2023/10/30 17:09:46
شیئر:

چھٹی چائنا انٹرنیشنل  امپورٹ ایکسپو   سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ تاحال 3400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000 پیشہ ور وزیٹرز نے اندراج کروایا ہے. انسٹھ ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ ان میں سے 11 ممالک  پہلی بار نمائش میں حصہ لیں گے اور 34 ممالک  پہلی بار آف لائن نمائش میں شرکت کریں گے  ۔ نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد  289 تک پہنچ چکی ہے  جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی  کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ سی آئی آئی ای کے "دوستوں کے حلقے" کی مسلسل توسیع دنیا کے لئے اس کی کشش کو ظاہر کرتی ہے ، اور سی آئی آئی ای واقعی ایک بین الاقوامی  پبلک پروڈکٹ بن چکی ہے ۔ گزشتہ پانچوں ایڈیشنز کے نتائج ناقابل فراموش ہیں ، اور اس سال کی  ایکسپو   واقعی توقعات سے بھر پور ہو گی۔

سی آئی آئی ای ایک جادوئی پلیٹ فارم ہے جو "نمائش   کو  اجناس میں تبدیل کرنے  "  میں مددگار ہے۔ 2022 ء میں پہلی بار   شرکت کرنے والے نمائش کنندہ گیلیڈ سائنسز نے سی آئی آئی ای میں دو نئی ادویات کی نمائش کی اور  رواں سال انہی  دو نئی ادویات کو چینی مارکیٹ  تک پہنچانے میں کامیاب  ہو چکے ہیں۔اس  کمپنی کے  گلوبل نائب صدر اور چینی  خطے  کے جنرل منیجر جن فانگ چیان کا ماننا ہے کہ "سی آئی آئی ای نے جدید ادویات کی مارکیٹ تک رسائی کے مجموعی عمل کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم  کردار ادا کیا ہے۔ لہذا، اس سال وہ دوبارہ ایکسپو میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں  ، اور پرامید ہیں ۔ گیلیڈ سائنسز   نئی ادویات کے ساتھ  چھٹے سی آئی آئی ای میں شاندار ڈیبیو کے لئے تیار ہے. فورڈ موٹر کمپنی   اور  سیمنس سمیت  بہت سی دیگر کمپنیوں نے بھی سی آئی آئی ای میں "نمائش کو اجناس میں تبدیل کرنے" کا ہدف پورا  کیا ہے ،   آف روڈ ایس یو وی "فورڈ برونکو" جس کی گزشتہ سال سی آئی آئی ای میں پہلی بار نمائش کی گئی تھی، اگلے سال باضابطہ طور پر چین میں پیداوار  کا آغاز کرے گی ۔ اس سال ، فورڈ متعدد ہارڈ کور آف روڈ ماڈلز لائے گی جو فورڈ کی بہترین آن روڈ کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔فورڈ کی نظر میں سی آئی آئی ای کا پلیٹ فارم دلچسپ اور امکانات سے بھرپور ہے۔

سی آئی آئی ای کے ذریعے اعلیٰ معیار  کی مینوفیکچرنگ، سبز ماحولیاتی تحفظ، بائیو ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نئی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد چینی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے اور چینی مارکیٹ نے ان بین الاقوامی کمپنیوں کو  شاندار منافع  دیا ہے ۔ ایک بہت وسیع اور  بڑھتی ہوئی مارکیٹ بلاشبہ کسی بھی انٹرپرائز کے لئے ایک بہت مضبوط کشش ہے.اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ  ایڈیشنز میں 2000 سے زائد نئی نمائندہ مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی،جن کے کاروبار کا مجموعی حجم تقریباً 350 بلین امریکی ڈالر ہے ۔ سی آئی آئی ای نے چین کے کھلے پن کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے، عالمی تجارت کو فروغ دیا ہے، گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کو منسلک کیا ہے، گھریلو رسد کو بہتر بنایا ہے اور کھپت کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔ سی  آئی  آئی ای بلاشبہ چین کے لئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دینے کا دریچہ  اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

ایک اعلیٰ معیار، اور اعلیٰ سطح کا عالمی اقتصادی اور تجارتی ایونٹ نمائش کنندگان کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع، سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا، جو مل کر  تعاون اور ترقی کو فروغ دے سکتا ہے . اس سال کی سی آئی آئی ای کا عظیم الشان ایونٹ  توقعات سے بھرپور ہے۔ ایکسپو کے ذریعے، چین ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے مابین تبادلے اور ڈاکنگ کو فروغ دے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری ادارے چینی مارکیٹ اور چین کے ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرسکیں، اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو نئی توانائی دےسکیں. یہ سی آئی آئی ای کے حوالے سے   نمائش کنندگان کی مشترکہ خواہش اور توقع ہے۔