امریکہ میں گزشتہ ویک اینڈ خونی رہا ، کئی علاقوں میں فائرنگ کے بڑے واقعات

2023/10/31 10:18:42
شیئر:

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکہ میں کئی مقامات پر فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

 مقامی وقت کے مطابق 29 اکتوبر  کو  امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو ئے ۔ اسی روز جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اٹلانٹا کیمپس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علموں سمیت چار افراد زخمی ہو ئے  تھے جن میں سے تین کی حالت مستحکم اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

 29 تاریخ کو انڈیانا کے دارالحکومت انڈیاناپولس میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک اور  نو زخمی ہو ئے۔ اس کے علاوہ 28 تاریخ کو ٹیکساس کے شہر ٹیکسارکانا میں فائرنگ کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو  ئے ۔