فلسطین اسرائیل تنازع پر چین کی جانب سے چار سنجیدہ اپیلیں

2023/10/31 15:23:44
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 تاریخ کو غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے کہا کہ چین اسرائیل سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ  قابض فریق کی حیثیت سےبین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی ختم کرے، ہنگامی انخلاء کا حکم فوری طور پر منسوخ کرے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کرے اور بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکے۔ چین اپیل کرتا ہے کہ  قیدیوں کی جلد از جلد رہائی  کے لئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں اور   بحران کو سیاسی حل کی راہ پر واپس لانے کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں۔ چین متعلقہ فریقوں پر منفرد اثر و رسوخ رکھنے والے بڑے ممالک سے پرزور  اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات اور جغرافیائی سیاسی سوچ کو ترک کرکے جنگ کو روکنے اور امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ چانگ جون نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے پرزور اپیل کی  کہ وہ متحد ہو کر  اتفاق رائے پیدا کرے اور جلد از جلد ذمہ دارانہ اور بامعنی اقدامات کرے۔