غزہ کی پٹی میں روزانہ 420 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں

2023/10/31 10:03:06
شیئر:

رواں  ماہ کی 7 تاریخ  سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے نئے  دور میں  دونوں جانب  سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تنازع اب بھی جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کے موجودہ دور میں دونوں  جانب سے 9,800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں  8,400 سے زیادہ فلسطینی  ہیں ۔ اسرائیلی وزارت صحت کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق تنازعات کے اس دور میں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو  ئے ہیں ۔

 

فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے 30  اکتوبر  کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فلسطین اور  اسرائیل کے درمیان تنازعے کے اس دور کے  آغاز  کے بعد سے صرف غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 8,300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ان ہلاکتوں میں  6,073 خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں جو غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی کل تعداد کا 73 فیصد  ہیں ۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کی طرف سے 30  اکتوبر  کی شام کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں روزانہ 420 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔

30 اکتوبر کو ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں "منظم پیش رفت" کر رہا ہے۔ ان کا کہنا  تھا  کہ  غزہ کی پٹی میں جنگ بندی  نہیں کی جائے گی کیوں کہ  ایسا کرنا  حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ نیتن یاہو  نے کہا  کہ اسرائیل "اس وقت تک لڑے گا جب تک وہ  یہ جنگ  جیت  نہیں جاتا ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  اسرائیلی فوج غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے  کی  ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔"