انتونیو گوتریس کا انسانی بنیادوں پر فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

2023/11/01 11:21:49
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 31 اکتوبر کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل ،فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور غزہ کی پٹی میں دیگر فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان تنازعے میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں اطراف کے شہریوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے تنازعے کے  فریقین کی جانب سے شہریوں کے قتل کی ایک بار پھر  شدید مذمت    کی ۔

 بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ غزہ میں جس سطح پر  انسانی امداد کی  کی اجازت دی گئی ہے وہ انتہائی ناکافی ہے  اور اس سے انسانی المیے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔  اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کےبیان میں  انسانی بنیادوں پر  فوراًجنگ بندی اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی مسلسل، محفوظ اور بڑے پیمانے پر فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔