چین کی عالمی برادری سے پناہ گزینوں سے متعلق کثیر الجہتی امدادی ایجنسیوں کی مدد کرنے کی اپیل

2023/11/01 16:19:57
شیئر:

 

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اکتیس اکتوبر کو سلامتی کونسل میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی  کہ وہ  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور دیگر کثیر الجہتی پناہ گزین امدادی اداروں کی بھرپور حمایت کرے۔

 گینگ شوانگ نے کہا کہ مسلح تصادم  پناہ گزینوں کے موجودہ بحران کی شدت کی اہم وجہ ہے۔ یکطرفہ پابندیوں نے طویل عرصے سے  متعلقہ ممالک کی معاشی بحالی اور عوام کے معیار زندگی کی بہتری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور متعلقہ ممالک میں پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کو شدید متاثر کیا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے امدادی وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے اور پناہ گزینوں کے مسائل کی بنیادی ذمہ داری اٹھانے والے ممالک کو اپنی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے اور پناہ گزینوں بلکہ  پناہ گزینوں کو لینے والے ممالک کو مزید زیادہ حمایت فراہم کرنی  چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین سب سے بڑے اور طویل عرصے تک رہنے والے پناہ گزین گروپوں میں سے ایک ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی میں موجودہ انسانی صورتحال کو مؤثر طریقے سے کم کرنا ہوگا۔ افریقہ وہ براعظم ہے جہاں پناہ گزینوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ چین اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) سے اپیل کرتا ہے کہ وہ افریقہ کو  ترجیح دیتے رہیں اور بین الاقوامی برادری افریقہ میں پناہ گزینوں کے مسئلے کو کم کرنے کے لئے مزید حمایت فراہم کرتی رہے۔