تین لاطینی امریکی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے لئے اپنے سفارتی اقدامات کا اعلان

2023/11/01 17:27:59
شیئر:

31 اکتوبر کو بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا اور چلی اور کولمبیا نے اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا۔ تین لاطینی امریکی ممالک  کے خیال میں  غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی ہمدردی کی روح کی خلاف ورزی ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔ 

 مقامی وقت کے مطابق 31 اکتوبر تک  فلسطین اسرائیل تنازعے کے اس دور میں دونوں طرف سے 10,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے 31 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار اور 30 تاریخ کو الجزیرہ کی رپورٹ کی بنیاد پر، فلسطین اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیلی حملوں میں 8,600 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازعات کے اس دور میں کم از کم 1400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔