ڈبلیو ایچ او نے غزہ کی پٹی میں صحت عامہ کی ممکنہ تباہی سے خبردار کردیا

2023/11/01 10:25:50
شیئر:

فلسطینی محکمہ صحت نے 31 اکتوبر کو کہا  کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے موجودہ دور کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 8،525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی  110 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں کے موجودہ دور میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جھڑپوں کے اس دور میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں  کی ہلاکتوں کی تعداد 10,035 سے تجاوز کر گئی ہے۔

31 اکتوبر کو عالمی ادارہ صحت کے ترجمان لنڈمائر نے غزہ کی پٹی میں صحت عامہ کی  صورتحال کی  تباہی کے بارے میں متنبہ کیا۔اس انتباہ کی وجوہات    ہجوم، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور پانی اور صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی بتا ئی گئیں ہیں  ۔ اسی پریس کانفرنس میں یونیسیف کے ترجمان ایلڈر نے کہا کہ بچوں کو پانی کی کمی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے کیونکہ غزہ کی پٹی میں پانی کی موجودہ فراہمی عام طور پر صرف 5 فیصد ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے 31 اکتوبر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق تنازعے کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 3500 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔