لونگ فو مندر کی لال دیواروں اور چھت کی سنہری ٹائلز پر سورج چمک رہا ہے، اور یہاں کی ہوا قدیم تاریخ کی خوشبو سے بھری ہوئی ہے۔یہاں آ کر محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم ٹائم اور سپیس دونوں میں سفر کر رہے ہوں۔ آج، میں بیجنگ میں سب سے خوبصورت آسمانی صحن یعنی لانگ فو ٹیمپل میں آئی ہوں جہاں روایتی ثقافت اور جدید تہذیب ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہے۔