برطانیہ میں اے آئی سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد

2023/11/02 09:51:19
شیئر:

 یکم نومبر کو برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کی سکیورٹی سمٹ منعقد ہوئی جس میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور سرکاری عہدیداروں سمیت تقریبا 100 نمائندگان نے شرکت کی۔

  چین کی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، برطانیہ  کی ڈیپ تھنکنگ ، امریکا  کی  گوگل، چین کی ٹینسینٹ ، علی بابا  اور دیگر کمپنیوں کے  مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ماہرین نے سمٹ میں شرکت  کی  تاکہ مصنوعی ذہانت  کی ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے خطرات پر توجہ مرکوز کی جا سکے جبکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیے جانے والے تبدیلی کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا جائے ۔

 چین کے نائب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی وو ژاؤ ہوئی نے  چینی وفد کے  ہمراہ   اجلاس میں  شرکت  کی اور افتتاحی تقریب میں تقریر بھی  کی۔

 شرکاء نے مصنوعی ذہانت کی سیکیورٹی کی تحقیق پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔اے آئی سکیورٹی کی اگلی سمٹ  کا میزبان فرانس ہو گا ۔