فلسطین اسرائیل تنازعے میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

2023/11/02 09:04:03
شیئر:

 یکم نومبر کو  فلسطینی محکمہ صحت  کے مطابق  غزہ کی پٹی میں  7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 8,796 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے 30 اکتوبر کو اطلاع دی تھی کہ حالیہ جھڑپوں میں اسرائیل کی طرف  1،538 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 یکم نومبر کو ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیلی زمینی افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کی فرنٹ ڈیفنس لائن کو توڑ دیا ہے۔ لیکن  فی الحال حماس نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔

 غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کی سہ پہر اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے یکم نومبر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ  غزہ کے عوام کے خلاف تازہ ترین "ظلم" ہے، اور  غزہ میں لڑائی مزید خوفناک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے  جو مزید  سنگین انسانی تباہی کا سبب بنے گی۔ مارٹن گریفتھس نے  عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ  ہمیں صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے   مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ "