کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور

2023/11/03 10:12:45
شیئر:

 

 مقامی وقت کے مطابق 2 نومبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس کے حق میں 187 ووٹ  پڑے جبکہ مخالفت میں صرف  2 ووٹ آئے ۔قرارداد میں  ایک بار پھر امریکہ پر زور دیا گیا  ہے کہ وہ کیوبا کے خلاف عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیاں  ختم کرے۔ امریکہ اور اسرائیل نے اس  قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

 یہ مسلسل 31 واں موقع ہے جب جنرل اسمبلی نے اس طرح کی قرارداد منظور کی  ہے ۔