افغانستان نے پاکستان سے واپس آنے والے پانچ ہزار خاندانوں کے لیے کیمپ قائم کر دیے

2023/11/03 16:19:50
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠"ڈان نیوز" نے افغان عبوری حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے قائم مقام وزیر خلیل رحمان حقانی کے حوالے سے 2 نومبر کو اطلاع دی ہے کہ تاحال افغانستان کی عبوری حکومت  پاکستان سے افغانستان واپس آنے والے خاندانوں کو متعدد مقامات پر مدد فراہم کر رہی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق افغان عبوری حکومت نے پاکستان سے واپس آنے والے پانچ ہزار افغان خاندانوں کے لیے کیمپ قائم کیے ہیں۔ عبوری حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے مطابق   گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  طورخم کے راستے 75 ہزار سے زائد خاندان افغانستان میں داخل ہو چکے ہیں۔