فلسطین اسرائیل تنازعے کے حالیہ دور میں ہونے والی تباہی کے اثرات کئی نسلوں پر ہوں گے،یونیسیف

2023/11/03 10:23:29
شیئر:

 

 2 نومبر کو ، اقوام متحدہ کے ماہرین کے  ایک گروہ اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں نے غزہ کی پٹی میں انسانی نظام کی مکمل تباہی کے بارے میں متنبہ کیا اور غزہ کی پٹی میں امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری انسانی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ غزہ شہر اور شمالی غزہ  کے 23 اسپتالوں کو خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور جبری انخلا سے سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے تاکہ ہزاروں زخمی اور بیمار افراد کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے یکم نومبر  کو  اپنے ایک بیان  میں کہا تھا کہ  غزہ کی پٹی میں بچے اور ان کے اہل خانہ 'تباہ کن صورتحال' میں ہیں۔ بیان  کے مطابق میں  غزہ کی پٹی میں بچوں کی اموات کی  شرح   خطرناک ہے  اور  بچے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو چکے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق غزہ کی پٹی میں بچوں اور ان  کے اہل خانہ پر بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے اثرات  آنے والی کئی  نسلوں پر پڑیں گے ۔  یاد رہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت جنگوں میں ہسپتالوں اور اسکولوں کو حملوں  اور  عام شہریوں، خاص طور پر بچوں کو  جنگی تباہیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے۔