نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 133 ہو گئی

2023/11/04 15:21:34
شیئر:

 

چار تاریخ کو نیپال پولیس کے انسپکٹر جنرل نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو بتایا کہ مغربی نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے اور کم از کم 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نیپال کے قومی زلزلہ مرکز کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق3 نومبر کو  رات 11 بج کر 47 منٹ پر نیپال کے علاقے ززل کوٹ میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ علاوہ ازیں چین کے زلزلہ پیما نیٹ ورک  کے مطابق نیپال میں زلزلے کی شدت 5.9  تھی اور زلزلے کے مرکز کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔