فلسطین اسرائیل تنازع میں دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ جاری

2023/11/04 15:31:44
شیئر:

 

سات اکتوبر سے فلسطین اسرائیل جھڑپوں کے ایک نئے دور کے آغاز کے بعد سے دونوں اطراف سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک دونوں اطراف سے 10800 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اور یہ تنازع اب بھی جاری ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت نے 3 نومبر کو کہا کہ تنازع کے موجودہ دور کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 9257 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں 144 افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں کے موجودہ دور میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جوں جوں یہ تنازع شدت اختیار کر رہا ہے، غزہ کی پٹی میں انسانی بحران بھی سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی جانب سے سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں کم از کم ایک چوتھائی عمارتوں کو نقصان پہنچا یا وہ  تباہ ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ مقامی وقت کے مطابق 3 نومبر کو  اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے اب تک 8 ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر  داغے جاچکے ہیں۔