یو این کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں ایمبولینس قافلے پر حملے کے باعث ہلاکتوں پر شدید صدمے کا اظہار

2023/11/04 15:19:39
شیئر:

3 نومبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ انہیں غزہ میں شفا اسپتال کے باہر ایمبولینس قافلے پر حملے سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر سڑک پر ہونے والی ہلاکتیں  دل دہلا دینے والی ہیں ۔ 

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں شہری آبادی تقریباً ایک ماہ سے محصور ہے جو انسانی جانوں کے ضیاع اور بمباری کا شکار ہے اور اس صورتحال کو روکنا ہوگا۔ 

انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ انسانی راہداریوں  کے ذریعے غزہ بھر میں وافر بنیادی اشیاء اور خدمات کی فراہمی کی اجازت دی جائے۔