امریکہ کی ریٹیل انڈسٹری وسیع پیمانے پر ڈکیتی اور چوری کے واقعات کی وجہ سے شدید متاثر

2023/11/04 15:36:42
شیئر:

دو تاریخ کو فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل ریٹیل فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر ڈکیتی اور چوری کے واقعات کی وجہ سے سان فرانسسکو، نیویارک اور سیاٹل جیسے ایک درجن سے زائد شہروں میں ریٹیل انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے جن میں لاس اینجلس سب سے زیادہ متاثرہ ہے۔ نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے مطابق، ریٹیل انڈسٹری کے خلاف جرائم کی وجہ سے 2022 میں امریکی خوردہ صنعت کو 112.1 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جس میں "منظم خوردہ جرائم" اور دیگر چوری کے واقعات کو گزشتہ سال ریٹیل میں "بڑے پیمانے پر" کمی کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا، جو 65 فیصد تھا۔ فیڈریشن کے مطابق منظم ریٹیل کرائم سے مراد چوری اور ڈکیتی جیسے غیر قانونی ذرائع سے سامان اور مصنوعات وغیرہ حاصل کرنا اور منافع کے لیے آن لائن اور آف لائن فروخت کرنا ہے۔

امریکی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اکتوبر کے آخر میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں ملک کے 56 فیصد چھوٹے خوردہ فروش ان واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔