⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠سوڈان کے انسانی امداد کے منصوبے کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ کا دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور

2023/11/06 10:13:25
شیئر:

اقوام متحدہ کے دفتر  رابطہ برائے انسانی امور نے 5 تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کے انسانی امداد کے منصوبے کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے 2023 کے انسانی امداد کے منصوبے کو 2.57 بلین ڈالر کی ضرورت ہے ، اور اب تک اس منصوبے کو صرف 861.9 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں ، جو ضروری فنڈز کا 33.6 فیصد ہے۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے اس سے قبل کہا تھا کہ سوڈان میں اس وقت 14 ملین بچوں سمیت 24.7 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، جو سوڈان کی کل آبادی کا تقریباً نصف حصہ بنتا ہے۔ 20.3 ملین افراد کو  شدید غذائی عدم تحفظ کا سامناہے جو کل آبادی کا تقریباً 42 فیصد بنتا ہے۔