⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ ایرانی صدر 12 نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

2023/11/07 09:26:40
شیئر:


 ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کی 6 نومبر کی اطلاعات کے مطابق  ایرانی صدر رئیسی مسئلہ فلسطین پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے 12 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جائیں گے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی باضابطہ بحالی کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہوگا۔ 

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے نمائندوں نے رواں سال مارچ میں بیجنگ میں مذاکرات کیے اور چین، سعودی عرب اور ایران نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ،جس میں اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کرنے پر متفق ہیں۔ 6 اپریل کو سعودی عرب اور ایران نے ایک مشترکہ بیان کے ذریعے فوری طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ۔