امریکہ یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے کے تحت تمام ذمہ داریوں کو معطل کر دے گا

2023/11/08 09:38:45
شیئر:


وائٹ ہاؤس نے 7 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے کے تحت تمام ذمہ داریوں پر عمل درآمد معطل کر دے گا اور اس فیصلے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔ اسی دن، نیٹو نے اعلان کیا کہ وہ روس کے معاہدے سے باضابطہ انخلاء کے جواب میں یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے میں اپنی شرکت کو معطل کر دے گا۔

یا درہے کہ  1999 میں آرگنائزیشن فار سیکوریٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ کے سربراہی اجلاس میں یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے میں ترمیم کے معاہدے کو منظور کیا گیا۔روس نے 2004 میں اس معاہدے کی توثیق کی لیکن نیٹو کے رکن ممالک نے کبھی اس کی  منظوری نہیں کی۔ روسی  نیوز ایجنسی سپوتنک نے 7 تاریخ کو روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ روس نے 7 تاریخ کو 0:00 بجے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے سے دستبرداری کا عمل مکمل طور پر مکمل کر لیا ہے۔