چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے ایکسپورٹرز ہوں یا پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے جس بات پر سب متفق ہیں وہ یہ ہے کہ چینی مارکیٹ مزید وسیع ہوتے ہوئے آگے بڑھنے کی گنجائش اور سہولتیں فراہم کر رہی ہے ، پاکستانی تاجروں کو اعلی معیار کی مصنوعات کے ساتھ اس بڑی عالمی منڈی سے استفادہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے ۔ چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ پاکستانی ایکسپورٹرز نے اپنے تجربات و مشاہدات بانٹے ہیں آئیے سنیے کہ وہ کیا کہتے ہیں