یوروسٹیٹ: شدید موسم 2022 میں یورپی یونین کے اناج کی پیداوار میں 9 فیصد کی کمی

2023/11/09 09:55:54
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 8 نومبر کو،  یوروسٹیٹ نے تازہ ترین ڈیٹا جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں یورپی یونین میں اناج کی کل پیداوار کا تخمینہ 270 اعشاریہ 9 ملین ٹن ہے۔ مختلف شدید موسمی حالات سے متاثر ہو کر  2022 میں اناج کی پیداوار 2021 کے مقابلے میں 26 اعشاریہ 7 ملین ٹن کم ہو  گئ، جو کہ 9فیصد  کی کمی ہے۔

 بین الاقوامی تعلیمی جریدے "نیچر  کمیونیکیشنز" نے حال ہی میں تازہ ترین تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1978 سے، شمالی گرین لینڈ میں برف کی شیلف "اپنے کل حجم کا 35 فیصد سے زیادہ کھو چکی ہے۔" شمالی گرین لینڈ میں گلیشیئرز کو سہارا دینے والی آٹھ آئس شیلفز میں سے تین مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہیں، اور باقی پانچ آئس شیلفز سمندری پانی کے گرم ہونے کے ساتھ مزید پگھل گئ ہیں۔ سائنسدانوں کے مطالعات کے مطابق شمالی گرین لینڈ کے گلیشیئرز کی آٹھ آئس شیلف میں موجود برف کی مقدار عالمی پیمانے پر سمندر کی سطح کو تقریباً 2 اعشاریہ 1 میٹر تک بڑھانے کے لیے کافی ہے۔امریکی  کولوراڈو یونیورسٹی کے سینئر محقق جیننگز نے کہا کہ گرین لینڈ کی برف کی چادر بڑے پیمانے پر پگھل رہی ہے۔ اگر پوری گرین لینڈ کی برف کی چادر پگھل جاتی ہے تو اس سے عالمی سطح پر سمندر کی سطح 7 میٹر تک بڑھ جائے گی۔