آج کے تیزی سے ترقی کرنے والے معاشرے میں، زیادہ سے زیادہ لوگ سفر کے لئے زیادہ آزادی پر مبنی منفرد طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ موبائل ہوم جیسے " آر وی گاڑیاں" ہمیشہ لوگوں کو سفر کا ایک لامحدود خوبصورت تصور دیتی ہیں، اور آپ اپنی فیملی، دوستوں یا پالتو جانوروں کے ساتھ کسی بھی وقت سفر کر سکتے ہیں۔ کیمپنگ اکانومی کی تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ ، آر وی گاڑیوں کا سفر ان کی سیفٹی ، پرائیویسی، آزادی اور کمفرٹ جیسے فوائد کی وجہ سے اب ٹورازم مارکیٹ میں ایک بہت مقبول طریقہ بن چکا ہے۔
بیجنگ میں منعقدہ چائنا انٹرنیشنل آر وی اور کیمپنگ نمائش اس رجحان کی ایک واضح عکاس ہے، جو لوگوں کو آر وی پر مبنی سفری ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔