⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠دو ریاستی فارمولہ فلسطین اسرائیل تنازع کا واحد حل ہوگا، مشرق وسطی کے امور کے لئے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی

2023/11/10 10:03:53
شیئر:

مشرق وسطی کے امور کے لئے حکومت چین کے خصوصی ایلچی زائی جون نے نو تاریخ کو پیرس میں منعقدہ غزہ کی شہریوں کی امداد کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں بہت زیادہ عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور انسانی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔ چین عام شہریوں کو نقصان پہنچانے والی تمام کارروائیوں اور بین الاقوامی قوانین کی تمام خلاف ورزیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے بلکہ چین غزہ کے عوام کی ضروریات کے مطابق ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرتا رہےگا۔ان کا کہنا ہے کہ چین غزہ میں جلد از جلد فائربندی  اور مسئلہ فلسطین کی دو ریاستی فارمولے پر واپسی کے لئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

مصر کے وزیر خارجہ شوکری نے کانفرنس میں کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا نیا دور بلاوجہ شروع نہیں ہو سکا اور مصر تنازع میں دوہرے معیار اور فلسطینیوں کو جبری طور پر منتقل کرنے کی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے۔ اسرائیلی حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ "اپنے دفاع سے کہیں زیادہ ہے۔" انہوں نے مصر کے اس یقین کا اظہار کیا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ صرف دو ریاستی فارمولے اور  جائز بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر ہی حل ہوسکتا ہے۔