چین پاکستان مشترکہ بحری مشق "سی گارڈین- 3" میں شرکت کے لیے چینی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے

2023/11/11 16:55:57
شیئر:

10 نومبر کو، چین پاکستان مشترکہ بحری مشق "سی گارڈین -3" میں حصہ لینے والے چینی جنگی جہازوں نے پاکستان کے شہر  کراچی  کی بندرگاہ پر اپنی اسمبلی مکمل کی۔ پاک بحریہ کے افسران اور سپاہیوں، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پاکستان میں مقیم چینیوں کی جانب سے چینی افسران اور سپاہیوں کا   پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد مشق میں شرکت کرنے والے چینی بحری جہاز پاکستان میں مقیم چینیوں کے لیے کھولے گئے ۔

یہ تیسرا موقع ہے کہ چینی اور پاکستانی بحری افواج نے مشترکہ مشقوں کا یہ سلسلہ منعقد کیا ہے۔ مشترکہ مشق کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنا اور دونوں افواج کے درمیان حقیقی جنگی تربیت کی سطح کو مزید بہتر بنانا ہے۔