اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے عرب اور دیگر اسلامی ممالک کی مشترکہ خصوصی سمٹ کا انعقاد

2023/11/11 16:46:39
شیئر:

 سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گیارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ اسی دن ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم  عرب اور  دیگر اسلامی ممالک کی مشترکہ خصوصی سمٹ کا انعقاد  کر رہی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرہان نے دس تاریخ کی شام او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزکورہ سمٹ گیارہ تاریخ کو منعقد ہوگی جس میں ٰٰغزا  کی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایران کی حکومت نے خبر جاری کی تھی کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی گیارہ تاریخ کو مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کی سمٹ میں شرکت کریں گے۔یہ ایران اور  سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی صدر کا پہلا دورہ سعودی عرب ہوگا۔