"دو سو سے دو لاکھ تک"--- یہ سی آئی آئی ای کی دلکشی ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/11/11 16:48:32
شیئر:

سنگاپور کے کاسمیٹکس برانڈ فینگٹی کو  چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں لگاتار چھ سال سے شرکت کرنے پے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں: کمپنی کے ایسنس کیپسول نے پہلے سال چین میں 200 سے کم پیکس فروخت کیے، اور رواں سال یہ تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ "دو سو سے دو لاکھ  تک"، اس کمپنی کی فروخت نے حیرت انگیز ترقی حاصل کی ہے۔

10 تاریخ کو، چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اختتام پذیر ہوئی۔اس سال  لین دین کا مطلوبہ حجم  78.41 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچ گیا، جو کہ پچھلے ایکسپو کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے اور اس نے ایک نئی بلند سطح  قائم کی ہے۔ ایکسپو کے دوران، کارپوریٹ کاروباری نمائش میں 128 ممالک اور خطوں کی 3,486 کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں 289 فارچیون 500 کمپنیاں اور صنعت کی معروف کمپنیاں شامل ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایکسپو میں  442 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی پریمیئم نمائش کی گئی۔ یہ قومی نمائش مختلف ترقیاتی سطحوں کے حامل ممالک کے لیے تبادلے کو بڑھانے، تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدے اور جیت جیت  کے نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اور شریک ممالک کی جانب سے اس کی بہت پذیرائی  کی جاتی ہے۔

اس سال کی ایکسپو  میں، بوتھ ایریا کی مسلسل توسیع اور نئی مصنوعات کی شمولیت سے لے کر  چین میں سرمایہ کاری میں اضافے تک ، ان سب نے چین کے کھلے پن اور اختراع  کے اظہار کے لئے ایک کھڑکی کا کردار ادا کیا۔

اس وقت عالمی اقتصادی بحالی سست روی کا شکار ہے اور تجارتی طلب بدستور کمزور ہے۔تمام ممالک ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے نئے ماڈلز  کو استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔ چین کی صارفی منڈی کی زبردست اپ گریڈنگ صلاحیت دنیا بھر کی مصنوعات کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔چین سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے ترقی کے مسائل حل کرنے کے لیے بنی نوع انسان کو مل کر کام کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔