عرب اسلامی رہنماؤں کے خصوصی مشترکہ سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر قرارداد کی منظوری

2023/11/12 15:52:29
شیئر:

 گیارہ تاریخ کی شام کو سعودی وزارت خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر عرب اور دیگر اسلامی رہنماؤں کے خصوصی مشترکہ سربراہی اجلاس کی منظور کردہ  قرارداد جاری کی۔ قرارداد میں غزہ کی پٹی ، مغربی کنارے اور دیگر مقامات پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی گئی، تمام مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے آزادی اور خود مختاری کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور عرب اور دیگر اسلامی ممالک  کے دلوں میں مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت پر زور دیا گیا۔ 

قرارداد میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کی مذمت کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے خلاف شروع کی گئی کسی بھی انتقامی فوجی کارروائی کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

 قرارداد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایک  ٹھوس فیصلہ کرنے  کا مطالبہ کیا گیا ، جس میں تمام ممالک پر زور دیا گیا  کہ وہ اسرائیل کو   ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمد بند کر دیں۔

 یہ قرارداد مصر کی طرف سے غزہ کی پٹی کو فوری، پائیدار اور مناسب امداد فراہم کرنے کی حمایت کرتی ہے۔ قرارداد میں فلسطینی حکومت کو مالی تعاون اور مالی، اقتصادی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی عرب اور اسلامی مالیاتی نیٹ ورک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔