بارہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے رابطہ دفتربرائے انسانی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم کے باعث تقریباً 61 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ،جن میں 49 لاکھ سوڈان میں جب کہ بارہ لاکھ سے زائد وسطی افریقہ،چاڈ،مصر اور جنوبی سوڈان سمیت ہمسایہ ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ بے گھر افراد کا حامل ملک ہے جو جدید تاریخ میں سنگین ترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔
یاد رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان پندرہ اپریل سے دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں تصادم جاری ہے جو ملک بھر تک پھیل رہا ہے۔